ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنسی اسکینڈل نے ترک امیدوار کو الیکشن سے دستبردار ہونے پر مجبور کردیا

 انقرہ:ترکیہ میں جنسی اسکینڈل نے ایک امیدوار کو الیکشن سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا، ایک سابق حکومتی اہلکار کو پارلیمانی الیکشن میں اپنی امیدواری واپس لینا پڑ گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو اب اس الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے،ان کے دفتر میں لگے نگران کیمرے کی ریکارڈ نگز لیک ہو گئیں،فوٹیج میں ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو کو دکھایا گیا جو حکمران “جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ” پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہائی اسکول کی طالبات کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں وصول کرنے کے دوران اپنے دفتر میں نوعمر لڑکیوں کو بوسہ دے رہے ہیں،اس سکینڈل کی وجہ سے پہلے انہیں اپنے میئر کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

ترک صدر اردگان کی قیادت میں حکمران جماعت پارلیمانی انتخابات میں 69سالہ نجمی کادی اوگلو کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد اب کوئی متبادل نام تجویز کرے گی، اوگلو کا یہ سکینڈل برسوں قبل کا ہے تاہم 12اپریل کو اس سکینڈل کی تصاویر لیک کردی گئی تھیں۔ 

توقع کی جا رہی ہے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 19اپریل سے پہلے متبادل امیدوار کا انتخاب کرلے گی،واضح رہے کہ ترکیہ میں 14مئی کو صدارتی الیکشن کے ساتھ پارلیمانی الیکشن ہو نگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں