ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شب قدر:مسجد اقصی میں لاکھوں فرزندان اسلام کی روح پرور محفل میں شرکت

یروشلم:فلسطین سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان کی طاق راتوں میں فضیلت کی رات کی تلاش کے سلسلہ میں فرزندان اسلام کی کثیر تعداد نے روح پرور محافل میں شرکت کی۔

فلسطین میں مسلمانوں کے تیسرے بڑے مقدس مقام مسجد اقصی میں لاکھوں فرزندان اسلام شب قدر کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں شریک ہوئے۔

مسجد اقصی میں نوافل و قرآن کی تلاوت کے ساتھ مسلمانوں کی جانب سے خصوصی عبادات بجا لائی گئیں۔

قابض اسرائیلی فوج کے مطابق ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں نے یروشلم میں مسجد اقصی میں عبادات سرانجام دیں جبکہ مسجد اقصی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد  تین لاکھ کے قریب تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں