ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: بولٹن مارکیٹ کے گودام پر کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی: بولٹن مارکیٹ کے گودام پر کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی:پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے اس کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عثمان باجوہ کی نگرانی میں کی گئی۔

چھاپے اور تلاشی کے دوران بولٹن مارکیٹ کے گودام سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، شیشہ فلیورز، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام کی جانب سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں