ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ،رینجرز اور پولیس کی کارروائی ،5رکنی گینگ گرفتار

کراچی:میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی جہاں سعید آباد ٹائون، نوری قبرستان اور گلشن اقبال سے ڈکیتی، چوری، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہر یار عرف شیرا، ذیشان عرف نری، جاوید عرف گورکن، شہر یار عرف شرتا اور فرحان شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے سعید آباد، شیر شاہ، بنا رس، گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی، چوری اورموبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں