ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورہائیکورٹ :شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

 لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی، ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا، ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں