English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

18 سالہ لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی

القمر

 کراچی:نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک این، ڈی سی آفس کے قریب مکان نمبر A/413 میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ شیزا فاطمہ دختر وسیم الدین کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات اور ورثا کے بیان کے مطابق متوفیہ نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے