English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی:نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ پھینکے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

القمر

 راولپنڈی:وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے نالہ لئی کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ 

وزارت داخلہ پنجاب کے مطابق نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ 30 دنوں کیلئے کیا گیا ہے۔ اس دوران نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ پھینکے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ نالے میں کوڑا پھینکنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نالے میں تجاوزات اور گندگی پھینکنے پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں تعمیراتی میٹریل، کوڑا کرکٹ سمیت تجاوزات پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ اس قدام سے مون سون میں اربن فلڈنگ سے بچنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے