ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس پر تشدد اور حملے کا الزام، پرویز الہی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

 لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔

 اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھرا کیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چودھری پرویز الہی کو موقع سے فرار کرادیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں