English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوہدری شجاعت کا پولیس چھاپے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

القمر

چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس رات پولیس پرویز الہی کے گھر پر گئی تو انھیں بتایا گیا کہ پرویز الہی چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں ہیں جس کے بعد پولیس پرویز الہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ جب پولیس والے میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تو میرے دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف موجود تھے، جب پولیس والے آگے بڑھ رہے تھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انھیں روکا جس پر پولیس نے دروازے کو توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے تو ٹوٹ گئے مگر دروازا نہ ٹوٹ سکا لیکن میرے دونوں بیٹے اس صورتحال میں زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے لگے، کئی گھنٹے دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے