English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ادارہ شماریات

القمر

کراچی: ساتویں مردم و خانہ شماری میں سندھ میں 15 فیصد اضافے سے آبادی 5 کروڑ 51 لاکھ جب کہ کراچی کی آبادی 12 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 80 لاکھ افراد سے تجاوز کرگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہر قائد میں 2017ء کی نسبت کم شمار آبادی والے 2 اضلاع کے نفوس میں بھی اضافہ ہوگیا۔ضلع وسطی میں 16 فیصد، ضلع شرقی میں 10 فیصد، کورنگی میں 14 فیصد اور ضلع ملیر کے مکینوں کی تعداد 15 فیصد بڑھ گئی ہے جب کہ ضلع کی تقسیم کی وجہ سے غربی کی آبادی 42 میں فیصد کی کمی ہوئی۔

صوبہ سندھ میں 2 مئی تک 76 لاکھ 78 ہزار 641 اسٹرکچرز، 88 لاکھ 13 ہزار 96 یونٹس اور 5 کروڑ 51 لاکھ 72 ہزار 981 آبادی کا شمار کرلیا گیا، ان میں 2 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 302 مرد، 2 کروڑ 60 لاکھ 67 ہزار 90 خواتین اور 3589 خواجہ سرا شامل ہیں۔

اسی طرح 2017 کے مقابلے میں سندھ کے نفوس کی تعداد میں 15.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں 20 لاکھ 27 ہزار 458 اسٹرکچرز، 28 لاکھ 77 ہزار 863 یونٹس اور 1 کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار 404 افراد گن لیے گئے ان میں 95 لاکھ 43 ہزار 328 مرد، 84 لاکھ 88 ہزار 931 خواتین اور 2145 خواجہ سرا شامل ہیں۔

کراچی کی آبادی میں گزشتہ مردم شماری کی نسبت 12.35 فیصد اضافہ ہوا۔ ضلع وسطی میں 15.83 فیصد اضافے سے 34 لاکھ 42 ہزار  48 (18 لاکھ 10 ہزار 760 مرد، 16 لاکھ 30 ہزار 868 خواتین،420 خواجہ سرا )، ضلع شرقی میں 10.29 فیصد اضافے سے 31 لاکھ 71 ہزار 284 (16 لاکھ 80 ہزار 294 مرد، 14 لاکھ 90 ہزار 659 خواتین، 331 خواجہ سرا)، ضلع کورنگی میں 13.62 فیصد اضافے سے 29 لاکھ 28 ہزار 856 (15 لاکھ 45 ہزار 362 مرد، 13 لاکھ 82 ہزار خواتین، 547 خواجہ سرا)، ضلع ملیر میں 15.20 فیصد اضافے سے 22 لاکھ 17 ہزار 37 (11 لاکھ 78 ہزار 538 مرد، 10 لاکھ 38 ہزار 332 خواتین، 167 خواجہ سرا) اور ضلع جنوبی کی آبادی 3 فیصد اضافے سے 18 لاکھ 24 ہزار 67 (9 لاکھ 66 ہزار 375 مرد، 8 لاکھ 57 ہزار 416 خواتین، 276 خواجہ سرا) تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع کیماڑی بننے کی وجہ سے غربی کی آبادی 41.74 فیصد کمی سے 22 لاکھ 75 ہزار 966 (12 لاکھ 1 ہزار 82 مرد، 10 لاکھ 74 ہزار 689 خواتین، 186 خواجہ) ہوگئی  ہے۔ ضلع کیماڑی میں اب تک 21 لاکھ 80 ہزار 243 افراد کو گن لیا گیا ہے ان میں 11 لاکھ 63 ہزار 734 مرد، 10 لاکھ 16 ہزار 291 خواتین اور 218 خواجہ سرا شامل ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد ڈویژن میں 19 لاکھ 33 ہزار 505 اسٹرکچرز، 20 لاکھ 58 ہزار 819 یونٹس اور 1 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 900 افراد کو شمار کرلیا گیا ہے ان میں 62 لاکھ 99 ہزار 866 مرد، 56 لاکھ 85 ہزار 482 خواتین اور 552 خواجہ سرا شامل ہیں۔

لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 93 ہزار 412، میرپورخاص ڈویژن میں 49 لاکھ 62 ہزار 468، شہید بینظیر آباد میں 59 لاکھ 80 ہزار 85 اور سکھر ڈویژن میں بھی 62 لاکھ 16 ہزار 712 نفوس کو شمار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے