English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت میں ایک بارپھرشاہی فرمان کے ذریعے پارلیمان تحلیل

القمر

کویت میں شاہی فرمان کے ذریعے ایک مرتبہ پھرپارلیمان تحلیل کر دی گئی ہے،اسے مارچ میں آئینی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پربحال کیا گیا تھا۔

ولی عہد شیخ مشعل نے اسمبلی کی تحلیل کے لیے شاہی فرمان پر دست خط کیے ، انھیں2021کے آخرمیں حکمران امیرشیخ نواف الاحمد الصباح کی زیادہ تر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

کویت کے سرکاری میڈیاکے جاری کردہ بیان کے مطابق کابینہ نے یہ حکم نامہ شیخ مشعل کو پیش کیا تھا،شیخ مشعل نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ عوام کی خواہش کے مطابق نئے انتخابات کی ضرورت ہے جو ‘ملک کو نظم وضبط اور قانونی ریفرنس کے ایک نئے مرحلے میں لے جانے کے لیے کچھ قانونی اور سیاسی اصلاحات کے ساتھ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے