English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس:مال بردار ٹرین میں دھماکا، ٹرین پٹری سے اتر گئی

القمر

 ماسکو:روس کے سرحدی علاقے برینسک میں مال بردار ٹرین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  ٹرین پٹری سے اترگئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا برینسک کے ضلع اونیچا کے قریب پیش آیا جو یوکرین سے 60کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

روسی ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں دھماکا خیر مواد نصب تھا جس کے پھٹنے سے مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی  اور ٹرین کی 7بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے انتظامیہ کاکہنا  تھا کہ  مال بردار ٹرین میں آئل اور ٹمبر موجود تھا البتہ حادثے میں فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے