ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کی تاریخ کیلیے صدر سے مشاورت کی پابندی ختم کرنے کی مجوزہ ترمیم منظور

اسلام آباد: کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نےالیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں مجوزہ ترمیم منظور کرلی جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند نہیں رہے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں