کراچی: ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری میں صوبہ سندھ کی آبادی 15.88 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 54 لاکھ 54 ہزار 396 افراد ہوگئی ہے جب کہ کراچی کی آبادی 13.63 فی صد اضافے سے ایک کروڑ 82 لاکھ 9 ہزار 968 افراد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں 2 کروڑ 92 لاکھ 58 ہزار 967 مرد، 2 کروڑ 61 لاکھ 91 ہزار 780 خواتین اور 3649 خواجہ سرا شامل ہیں۔ جب کہ صوبے میں 76 لاکھ 85 ہزار 602 اسٹرکچرز اور 88 لاکھ 22 ہزار 20 یونٹس گِنے گئے ہیں۔
کراچی کی آبادی 13.63 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 82 لاکھ 9 ہزار 968 افراد تک پہنچ گئی ہے ان میں 96 لاکھ 38 ہزار 906 مرد، 85 لاکھ 68 ہزار 866 خواتین اور 2196 خواجہ سرا شامل ہیں۔ شہر قائد میں 20 لاکھ 31 ہزار 67 اسٹرکچرز اور 28 لاکھ 83 ہزار 346 یونٹس شامل ہیں۔
جیکب آباد ضلع کی آبادی 47.24 اضافے سے 14 لاکھ 82 ہزار 754 افراد تک پہنچ گئی ہے، ان میں 8 لاکھ 1 ہزار 834 مرد، 6 لاکھ 80 ہزار 822 خواتین اور 98 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 1 لاکھ 88 ہزار 877 اسٹرکچرز اور 1 لاکھ 94 ہزار 928 یونٹس کو شمار کیا گیا۔
کشمور ضلع میں گزشتہ مردم شماری کی نسبت نئی مردم شماری میں آبادی 38.17 فیصد بڑھ کر 15 لاکھ 6 ہزار 552 نفوس ریکارڈ کی گئی ان میں 8 لاکھ 22 ہزار 262 مرد، 6 لاکھ 84 ہزار 251 خواتین اور 39 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 1 لاکھ 71 ہزار 23 اسٹرکچرز اور 1 لاکھ 75 ہزار 254 یونٹس کو گنا گیا۔
قمبر شہداد کوٹ میں 2 لاکھ 22 ہزار 270 اسٹرکچرز، 2 لاکھ 28 ہزار 536 یونٹس اور 13.48 فیصد اضافے سے 15 لاکھ 18 ہزار 405 افراد کو شمار کرلیا گیا ان میں 7 لاکھ 90 ہزار 358 مرد، 7 لاکھ 28 ہزار 9 خواتین اور 38 خواجہ سرا شامل ہیں۔
لاڑکانہ ضلع کے رہائشیوں کی تعداد 22.54 فیصد بڑھ کر 18 لاکھ 64 ہزار 865 تک پہنچ گئی ان میں 9 لاکھ 76 ہزار 349 مرد، 8 لاکھ 88 ہزار 428 خواتین اور 88 خواجہ سرا شامل ہیں۔ لاڑکانہ میں 2 لاکھ 54 ہزار 157 اسٹرکچرز اور 2 لاکھ 67 ہزار 58 یونٹس کو گنا گیا۔
ضلع شکارپور کے نفوس کی تعداد بھی 32.88 فیصد اضافے سے 16 لاکھ 39 ہزار 429 افراد تک پہنچ گئی ان میں 8 لاکھ 71 ہزار 653 مرد، 7 لاکھ 67 ہزار 732 خواتین اور 44 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 1 لاکھ 86 ہزار 428 اسٹرکچرز اور 1 لاکھ 92 ہزار 528 یونٹس شمار ہوئے ہیں۔
گھوٹکی ضلع میں بھی 2 لاکھ 66 ہزار 853 اسٹرکچرز، 2 لاکھ 80 ہزار 152 یونٹس اور 12.27 فیصد اضافے سے آبادی 18 لاکھ 51 ہزار 123 افراد تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 9 لاکھ 63 ہزار 916 مرد، 8 لاکھ 87 ہزار 155 خواتین اور 52 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع خیرپور میں 27 لاکھ 22 ہزار 935 افراد کو گنا گیا اور اس آبادی میں گزشتہ مردم شماری کی نسبت 13.21 فیصد اضافہ ہوا ہے ان میں 14 لاکھ 19 ہزار 469 مرد، 13 لاکھ 3 ہزار 339 خواتین اور 127 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 4 لاکھ 48 ہزار 483 اسٹرکچرز اور 4 لاکھ 64 ہزار 652 یونٹس کو گنا جاچکا ہے۔
سکھر ضلع میں 2 لاکھ 35 ہزار 70 اسٹرکچرز، 2 لاکھ 59 ہزار 85 یونٹس اور 16 لاکھ 49 ہزار 356 افراد کو شمار کیا گیا، سکھر کی آبادی میں 10.81 فیصد کیا اضافہ ہوا ہے۔ اس آبادی میں 8 لاکھ 70 ہزار 241 مرد، 7 لاکھ 79 ہزار 52 خواتین اور 63 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع بدین میں گزشتہ مردم شماری کی نسبت نئی مردم شماری میں آبادی کی شرح 10.88 فیصد اضافے سے 20 لاکھ 1 ہزار 461 افراد تک پہنچ گئی ہے ان میں 10 لاکھ 41 ہزار 595 مرد، 9 لاکھ 59 ہزار 799 خواتین اور 67 خواجہ سرا شامل ہیں۔ بدین میں 3 لاکھ 76 ہزار 762 اسٹرکچرز اور 3 لاکھ 81 ہزار 324 نفوس کو گنا گیا۔
دادو ضلع میں 2 لاکھ 67 ہزار 487 اسٹرکچرز، 2 لاکھ 77 ہزار 264 یونٹس اور 12.35 فیصد اضافے سے آبادی 17 لاکھ 41 ہزار 956 افراد ریکارڈ کی گئی ہے ان میں 9 لاکھ 8 ہزار 541 مرد، 8 لاکھ 33 ہزار 357 خواتین اور 85 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع حیدرآباد کی آبادی میں اضافے کی شرح 15.71 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اب 25 لاکھ 45 ہزار 596 تک پہنچ گئی ہے ان میں 13 لاکھ 52 ہزار 57 مرد، 11 لاکھ 93 ہزار 347 خواتین اور 192 خواجہ سرا شامل ہیں۔
جامشورو ضلع میں 1 لاکھ 93 ہزار 128 اسٹرکچرز، 2 لاکھ 1 ہزار 514 یونٹس اور 14.51 فیصد اضافے سے آبادی 11 لاکھ 38 ہزار 217 ہوگئی ہے ان میں 6 لاکھ 3 ہزار 342 مرد، 5 لاکھ 34 ہزار 810 خواتین اور 65 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع مٹیاری میں آبادی کی شرح 7.27 فیصد بڑھکر 8 لاکھ 62 ہزار 69 نفوس تک پہنچ گئی جن میں 4 لاکھ 49 ہزار 870 مرد، 4 لاکھ 12 ہزار 174 خواتین اور 25 خواجہ سرا شامل ہیں۔ مٹیاری میں 1 لاکھ 33 ہزار 256 اسٹرکچرز اور 1 لاکھ 39 ہزار 384 یونٹس کو شمار کیا جاچکا ہے۔
ضلع سجاول میں 1 لاکھ 56 ہزار 753 اسٹرکچرز، 1 لاکھ 57 ہزار 361 یونٹس اور 19.24 فیصد اضافے آبادی 9 لاکھ 28 ہزار 969 افراد ریکارڈ کی گئی ہے ان میں 4 لاکھ 86 ہزار 233 مرد، 4 لاکھ 42 ہزار 703 خواتین اور 33 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ٹنڈوالہ یار ضلع میں 15.11 فیصد اضافے سے آبادی 9 لاکھ 65 ہزار 236 افراد جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار 218 اسٹرکچرز اور 1 لاکھ 56 ہزار 407 یونٹس کو گنا جاچکا ہے۔ آبادی میں 5 لاکھ 9 ہزار 601 مرد، 4 لاکھ 55 ہزار 613 خواتین اور 22 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ٹنڈو محمد خان ضلع میں 1 لاکھ 29 ہزار 870 اسٹرکچرز، 1 لاکھ 32 ہزار 783 یونٹس اور 11 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 51 ہزار 967 افراد کو شمار کیا گیا ان میں 3 لاکھ 90 ہزار 917 مرد، 3 لاکھ 61 ہزار 29 خواتین اور 21 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع ٹھٹھہ کی آبادی 9.92 فیصد اضافے سے 10 لاکھ 79 ہزار 521 تک پہنچ گئی ہے ان میں 5 لاکھ 74 ہزار 421 مرد، 5 لاکھ 5 ہزار 156 خواتین اور 44 خواجہ سرا شامل ہیں۔ ٹھٹھہ میں 2 لاکھ 19 ہزار 274 اسٹرکچرز اور 2 لاکھ 22 ہزار 996 یونٹس گنے گئے ہیں۔
میرپورخاص ضلع میں 14.90 فیصد اضافے سے آبادی 17 لاکھ 28 ہزار 697 افراد، 2 لاکھ 97 ہزار 501 اسٹرکچرز اور 3 لاکھ 8 ہزار 710 یونٹس شمار کیے جاچکے ہیں۔ اس آبادی میں 9 لاکھ 4 ہزار 437 مرد، 8 لاکھ 24 ہزار 190 خواتین اور 70 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع تھرپارکر میں 2 لاکھ 88 ہزار 532 اسٹرکچرز، 2 لاکھ 92 ہزار 575 یونٹس اور 17.96 فیصد اضافے سے آبادی 19 لاکھ 42 ہزار 863 افراد تک پہنچ گئی ہے ان میں 10 لاکھ 37 ہزار 94 مرد، 9 لاکھ 5 ہزار 733 خواتین اور 36 خواجہ سرا شامل ہیں۔
عمر کوٹ ضلع میں 22.39 فیصد اضافے سے 13 لاکھ 13 ہزار 870 افراد جبکہ 2 لاکھ 31 ہزار 666 اسٹرکچرز اور 2 لاکھ 39 ہزار 391 یونٹس بھی گن لیے گئے ہیں۔ اس آبادی میں 6 لاکھ 89 ہزار 338 مرد، 6 لاکھ 24 ہزار 504 خواتین اور 28 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع سانگھڑ میں 3 لاکھ 77 ہزار 748 اسٹرکچرز، 3 لاکھ 94 ہزار 693 یونٹس اور 23 لاکھ 35 ہزار 821 افراد کو شمار کیا گیا، آبادی میں اضافے کی شرح 13.94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس آبادی میں 12 لاکھ 26 ہزار 539 مرد، 11 لاکھ 9 ہزار 196 خواتین اور 86 خواجہ سرا شامل ہیں۔
نوشہرو فیروز ضلع میں 14.89 فیصد اضافے سے 18 لاکھ 52 ہزار 94 افراد، 2 لاکھ 66 ہزار 662 اسٹرکچرز اور 2 لاکھ 78 ہزار 371 یونٹس گنے گئے ان میں 9 لاکھ 72 ہزار 488 مرد، 8 لاکھ 79 ہزار 533 خواتین اور 73 خواجہ سرا شامل ہیں۔
شہید بینظیر آباد میں 2 لاکھ 84 ہزار 938 اسٹرکچرز، 3 لاکھ 3 ہزار 81 یونٹس اور 12.83 فیصد اضافے سے 18 لاکھ 20 ہزار 572 نفوس کا شمار کیا گیا ہے ان میں 9 لاکھ 57 ہزار 533 مرد، 8 لاکھ 62 ہزار 982 خواتین اور 57 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع وسطی کراچی کی آبادی 17.22 فیصد اضافے سے 34 لاکھ 83 ہزار 54 تک پہنچ گئی ہے ان میں 18 لاکھ 33 ہزار 442 مرد، 16 لاکھ 49 ہزار 176 خواتین اور 436 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 2 لاکھ 74 ہزار 842 اسٹرکچرز اور 4 لاکھ 67 ہزار 885 یونٹس بھی گنے گئے ہیں۔
ضلع شرقی میں 3 لاکھ 9 ہزار 357 اسٹرکچرز، 5 لاکھ 23 ہزار 157 یونٹس اور آبادی 11.60 فیصد بڑھ کر 32 لاکھ 8 ہزار 933 نفوس ہوگئی ہے ان میں 17 لاکھ 707 مرد، 15 لاکھ 7 ہزار 883 خواتین اور 343 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ضلع جنوبی کراچی میں 4.66 فیصد اضافے سے 18 لاکھ 51 ہزار 744 نفوس تک پہنچ گئی ہے ان میں 9 لاکھ 81 ہزار 283 مرد، 8 لاکھ 70 ہزار 175 خواتین اور 286 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 1 لاکھ 35 ہزار 864 اسٹرکچرز 3 لاکھ 98 ہزار 489 یونٹس کو گنا جاچکا ہے۔
ضلع غربی کراچی کی تقسیم اور نئے ضلع کے قیام کی وجہ سے اس ضلع کی آبادی 41.42 فیصد کمی سے 22 لاکھ 88 ہزار 737 افراد تک آگئی ہے ان میں 12 لاکھ 7 ہزار 751 مرد، 10 لاکھ 80 ہزار 800 خواتین اور 186 خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس ضلع میں 3 لاکھ 65 ہزار 290 اسٹرکچرز اور 3 لاکھ 97 ہزار 639 یونٹس کو شمار کیا گیا ہے۔
ضلع کورنگی کراچی میں 2 لاکھ 97 ہزار 618 اسٹرکچرز، 3 لاکھ 54 ہزار 48 یونٹس اور 14.41 فیصد اضافے سے 29 لاکھ 49 ہزار 21 نفوس تک پہنچ گئی ہے ان میں 15 لاکھ 55 ہزار 465 مرد، 13 لاکھ 92 ہزار 998 خواتین اور 558 خواجہ سرا شامل ہیں۔ کورنگی میں 2 لاکھ 97 ہزار 618 اسٹرکچرز اور 3 لاکھ 54 ہزار 48 یونٹس کو گنا گیا۔
ضلع ملیر کراچی میں آبادی کی شرح 16.04 فیصد بڑھ کر 22 لاکھ 33 ہزار 200 افراد جبکہ 3 لاکھ 71 ہزار 177 اسٹرکچرز اور 4 لاکھ 12 ہزار 904 یونٹس شمار ہوچکے ہیں۔ ملیر کی آبادی میں 11 لاکھ 88 ہزار 241 مرد، 10 لاکھ 44 ہزار 791 خواتین اور 168 خواجہ سرا شامل ہیں۔
کراچی کے نئے ضلع کیماڑی میں 2 لاکھ 76 ہزار 919 اسٹرکچرز، 3 لاکھ 29 ہزار 224 یونٹس اور 21 لاکھ 95 ہزار 279 افراد کو گنا گیا ان میں 11 لاکھ 72 ہزار 17 مرد، 10 لاکھ 23 ہزار 43 خواتین اور 219 خواجہ سرا شامل ہیں۔
