English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول جلد دولہا بننے کیلئے تیار ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

القمر

ممبئی: بھارتی سینئر اداکار سنی دیول کے بیٹے اداکار کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرن دیول آئندہ ماہ جون میں شادی کرنے والے ہیں۔ اداکار کی منگنی اپنے دادا دادی دھرمیندر اور پرکاش کور کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن دیول کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق دبئی سے ہے اور فلمی دنیا کا حصہ بھی نہیں ہیں تاہم وہ کون ہیں اس حوالے سے فی الحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ کرن دیول نے 2019 میں فلم پل پل دل کے پاس سے اپنے فلمی کا آغاز کیا تھااس فلم کو ان کے والد سنی دیول نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

اپنی پہلی فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد کرن دیول نے 2021 میں فلم ویلے میں بھی کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے