English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہودی ہیکل گروپس کی مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی دھمکی

القمر

مقبوضہ بیت المقدس : یہودی انتہا پسندوں کے نام نہاد ہیکل آرگنائزیشنزنے کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر بڑے پیمانے پر دھاووں کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہودی انتہا پسند یہ دھاوے یروشلم یونیفیکیشن ڈے 28 مئی کو بولنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ہیکل آرگنائزیشنز نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم یہ ریکارڈ توڑ دیں گے، مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر بڑے پیمانے پر دھاوے کے لیے ہماری تقرری میں 13 دن باقی ہیں۔

دھمکی آمیز بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 ہزار سے زیادہ افراد مسجد الاقصیٰ جائیں گے۔ 28 مئی کو یہ دھاوے بولے جائیں گے۔ ہم سب وہاں ہوں گے۔یہ بیان قابض ریاست کی مشرقی یروشلم پر قبضے کی سالگرہ، یا نام نہاد یروشلم یونیفیکیشن ڈے کو یروشلم شہر پر اپنے قبضے کی تکمیل، اور خاص طور پر اس کے مشرقی حصے پر قبضے کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرانے بیت المقدس شہر پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کرلیا تھا۔آباد کار گروپ اس سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کرتے ہیں، جس میں ایک بہت بڑا جلوس نکالنا بھی شامل ہے جس میں آباد کار اسرائیلی جھنڈے اٹھا کر ریلی نکالتے ہیں جسے فلیگ مارچ کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے