اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامونکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے بروز بدھ مریدکے میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔جمعرات کو گکھڑ میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔
جمعہ کے روز لالا موسی میں پارٹی چیئرمین عمران خان جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ہفتہ کو گوجر خان جبکہ اتوار کے روز اٹک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
دوسری جانب عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو مشکل سے نکالنے کا ایمرجنسی پلان بنایا ہوا ہے، 14 مئی تک جلسے کروں گا، بھیڑ بکریوں کی طرح چپ کر کے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی باہر بھاگوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میری جگہ پی ڈی ایم ہوتی تو باہر بھاگ گئے ہوتے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، الیکشن ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا اور معیشت بہتر ہو گی، صرف عمران خان کو باہر رکھنے کیلئے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
