English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صرف ایک دن میں 20 کلو آٹے کے بیگ میں 200روپے اضافہ ہوا ،فوادچوہدری

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صرف ایک دن میں 20 کلو آٹے کے بیگ میں 200روپے اضافہ ہوا ہے، اب آٹے کی قیمت کراچی میں 2800 روپے اور خیبر پختونخوا میں 3400 روپے پہنچ گئی ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا ہے کہ مڈل اور لوئیر مڈل کلاس طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ۔

ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آئی ایس پی آر کہہ رہا ہے کہ قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا جانا مثبت بات ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم نے جو قانونی راستہ اختیار کیا ہو اہے اس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ثبوت اکٹھے کرنے کے لئے ہی ہوتی ہے،جو پہلے الزام لگایا جاتا ہے یا گفتگو ہوتی ہے وہ تو واقعات کی ترتیب کے حوالے سے ہوتی ہے، حملے سے پہلے عمران خان نے تین جلسوں میں بتایا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ ان پرحملہ ہو گا اوراس کو ایک مذہبی انتہا پسندی کارنگ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا بھی فورم ہے اور پولیس کا بھی فورم ہے یہ اس کے مطابق چلے گا، کوئی ضد والی بات نہیں ہے لیکن آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اوراس کے کئی فورم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی گئی جو نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کے معاملہ پر ہم نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا پھر ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ایک بار معاملہ سپریم کورٹ میںبھی آچکا ہے، سارے فورمز کے اوپر معاملہ چل رہا ہے اوران میں سے کیس جگہ کے اوپر بھی بات آگے بڑھ سکتی ہے، قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان  کی وجہ سے پرُامن تحریک چل رہی ہے۔ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ایسی تحریک چلے گی جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا۔

ایک سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتی ہے تو یہ کاروائی وزیر اعظم کے اکیلے کے خلاف کافی ہو گی اوراس کے نتیجہ میں کابینہ ختم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے150کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں،عمران خان روزانہ عدالتوں میں ہی ہوتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے