ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاست پر حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے، سیاست نہیں۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب صوبائی نگراں وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے ذمے دار اداروں پر حملے ملک دشمنی اور فاشزم ہے۔عامر میر کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے۔لاہور اور راولپنڈی کے افسوسناک واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں۔یہ سیاست نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے لہٰذا سخت ترین احتساب ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں