English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پیمرا کا میڈیا لائسنس معطل کرنے کا اختیار کالعدم

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین کے پاس کسی براڈکاسٹ میڈیا لائسنس کو معطل کرنے کا اختیار نہیں۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے لائسنس معطلی اختیار کیخلاف پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پیمرا کے پاس براڈکاسٹ میڈیا لائسنس معطل کرنے کا اختیار قانونی طور پر درست نہیں، لہذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 13 میں واضح ہے کہ چیئرمین یا کوئی ایک شخص لائسنس معطل نہیں کر سکتا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ براڈکاسٹ میڈیا لائسنس معطل کرنے کے لیے شرائط موجود ہیں۔یہ واضح نہیں کہ پیمرا میں براڈکاسٹ میڈیا لائسنس معطلی کا اختیار کس کے پاس ہے؟ رولز بننے سے قبل یہ واضح نہیں کہ لائسنس معطل کون کرے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پیمرا نے 156ویں اجلاس میں لائسنس معطلی سمیت اختیارات چیئرمین پیمرا کو تفویض کر دیے تھے، پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین پیمرا کو لائسنس معطل کرنے کا اختیار تفویض کیا جانا چیلنج کیا تھا۔ پیمرا کے وکیل چیئرمین پیمرا کو اختیارات تفویض کیے جانے کی خاطر خواہ وجوہات پیش نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کو لائسنس معطلی کے رولز بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے