ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریڈیوپاکستان پشاور کی عمارت نذر آتش،ایمبولینس بھی جلادی گئی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرپشاور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں، مشتعل افراد نے ریڈیوپاکستان کی عمارت کو بھی نذرآتش کردیاجبکہ ایمبولینس بھی جلادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے گرفتاری کے خلاف پشاور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنا ن کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، شیر شاہ روڈ پر تصادم کے دوران مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر دھاوا بول دیا عمارت میں گھس کر لوٹ مار کے بعدعمارت کو آگ لگادی ۔ ڈی جی ریڈیو پاکستان کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد مسلح تھے جبکہ انہوں نے خواتین عملے کو بھی یرغمال بنا کر تشددکیا۔

رپورٹ کے مطابق شیر شاہ روڈ پر مشتعل کارکنان نے ایمبولنس کو روکا اور توڑ پھوڑ کے بعد ایمبولینس کو نذرآتش کردیا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں اب تک 27 زخمی اور 4 لاشوں کو لایا گیا ہے، زخمی اور جاں بحق افراد کو گولیاں لگی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں