English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی میں پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک

القمر

روم:اٹلی کے ایک لگژری ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے پولینڈ کے میئر پراسرار طور پر چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

پولینڈ کے میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹلی کے جزیرے سارڈینیا میں اُس وقت پیش آیا جب میئر کھڑکی پر بیٹھے ہوئے تھے اور توازن برقرار نہ رکھ پانے کے باعث چوتھی منزل سے گرکر ہلاک ہوگئے۔

پولینڈ کے 44 سالہ میئر راڈوسلا گرزیگورز وفد کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور اپنے ایک ساتھی عہدیدار کے ساتھ ہوٹل میں مقیم تھے۔

اٹلی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ ایک حادثہ لگتا ہے۔ خودکشی، تخریب کاری یا دہشت گردی کا پہلو نظر نہیں آیا تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے