ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

القادر ٹرسٹ کرپشن کا پیسہ چھپانے کیلئے بنائی گئی، طلال چودھری

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک مقدس نام ہے، القادر ٹرسٹ کرپشن کا پیسہ چھپانے کیلئے بنائی گئی تھی۔

 رہنما ن لیگ نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر آپ اپنی چوری چھپانا چاہتے ہیں، جب آپ سے جواب مانگا گیا تو آپ نے پورے پاکستان کو آگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ قانون آپ پر ہاتھ ڈالے گا، آپ کے ساتھی عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کے ثبوت پوری دنیا نے دیکھ لیے ہیں، یہ سیاسی جماعت نہیں، اس پر اگر پابندی نہ لگی تو پھر یہ آگے کیا کریں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا ہوگا، اس طرح کی جماعت کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں