ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرداخلہ کے گھر کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

فیصل آباد :وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور اپو زیشن لیڈررا جہ ریا ض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجر ز کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجا ج کے پیش نظر مخالف سیاسی جما عتوں کے اہم عہدیداروں کے گھروں کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراﺅ کے بعد پو لیس اور ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے صورتحا ل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے سیا سی نما ئندوں کے گھروں کے باہر نہ صرف پو لیس بلکہ کئی مقا مات پر رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں