ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجسٹرار کی ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

  اسلام آباد:رجسٹرارسپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سیبلائے گئے سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے آئی جی اسپیشل برانچ اورایس ایس پی سکیورٹی نے شرکت کی۔

اسلام آباد پولیس اورانتظامیہ کو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اورسکیورٹی انتظامات کے حوالے سیطلب کیا گیا تھا،رجسٹرارسپریم کورٹ نے سکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق انتظامی افسران کو طلب کیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہیکہ سپریم کورٹ میں کل انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہے اور پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں