English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

القمر

اسلام آباد: ملک میں مسلسل کئی ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کازور ٹوٹ گیا اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.16فیصدکمی واقع ہوئی ہے اس کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر 45.72فیصد کی سطح پر آگئی ہے، حالیہ ہفتے ملک میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی 13 سستی ہوئیں جبکہ 15 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

 مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران چکن،چائے کی پتی، ،انڈے،ٹماٹر،آلو،دہی،دال ماش،دال مونگ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،خشک دودھ، اور باسمتی ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 23 اشیا مہنگی ہوئیں۔اسی طرح پیاز، لہسن، ایل پی جی، آٹا،ویجی ٹیبل گھی،چینی،آگ جلانیوالی لکڑی،دال مسور،دال چنا ،سرسوں کے تیل اور پٹرولیم مصنوعات سمیت تیرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی قیمتوں میں 7.51 فیصد، چائے کی پتی 4.53 فیصد، چائے 1.09 فیصد،انڈے2.29، ٹماٹر2.11 فیصد،انرجی سیور2.22 فیصد اور دہی کی قیمتوں میں1.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیاز کی قیمتوں میں9.04 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں1.76 فیصد،چینی کی قیمتوں میں1.42،آٹا کی قیمتوں میں1.40فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں0.12 فیصد دال مسور0.40 فیصد،ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.11 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں 4.24فیصد ،ڈیزل کی قیمتوں میں10.38 فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں3.02 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.89 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.48 فیصد کمی واقع ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے