کراچی ( رپورٹ: حماد حسین) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی نیلوفر بختاور نے کہا کہ ہمارے ادارہ بائیس مئی سے روزن کے ساتھ ملکر 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے “عورتوں اور لڑکیوں کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کی ہیلپ لائنز کے درمیان تعاون کی تعمیر” کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس میں تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کے حکام، اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندوں، ڈونر کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔
نیلوفر کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے جواب میں قائم کی گئی موجودہ ہیلپ لائنز کو مضبوط کرنا اور ان کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس شرکاء اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے، اور GBV ہیلپ لائنز کو درپیش چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کانفرنس سے تیار کردہ سفارشات کا ایک سیٹ متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔