ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہاٹ میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ  برآمد

     کوہاٹ: کے ڈی اے پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کے ڈی اے پولیس کی انڈس ہائی وے لنک روڈ پر کامیاب کاروائی ناکہ بندی کی کاروائی میں چیکنگ کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔ کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر عبداللہ سکنہ درہ آدم خیل کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پکڑے گئے اسلحہ و ایمونیشن میں 145 میگزین، 32 بیرل اور 3510 کارتوس شامل ہیں۔ کامیاب کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایس ایچ او کے ڈی اے عابد وسیم اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی ہے۔ اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ کے ڈی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں