ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتیں، فارورڈ بلاک کی بازگشت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف  کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماوں نے لاہور میں ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا ہے، پچھلے چند روز میں کئی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ملاقاتیں کی ہیں جن میں وہ سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں جو 2018 میں جہانگیر ترین کی معرفت سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں سیاسی دفتر قائم کر لیا،ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے ،جہانگیر ترین باقاعدہ سیاسی مصروفیات کا آغاز اپنی نااہلی کے خاتمے کے بعد شروع کریں گےْ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں