ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی حکومت کی غیر ملکی عازمین حج پر نئی پابندیاں

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج پر کچھ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ضیوف الرحمن اپنے ساتھ پلاسٹک کی بوتلیں نہ لائیں، نیز بغیر پیکنگ کے بیگز، مقررہ وزن سے زیادہ بیگز اور دیگر ممنوع سامان لانے سے گریز کریں۔

سعودی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طوری پر نافذ العمل ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ سعودی عرب آمد پر اپنی نقدی اور قیمتی اشیا خصوصا جیولری وغیرہ سے متعلق مکمل تفصیلات سے ایئرپورٹ کے عملے کو آگاہ کریں۔ بیرون ملک کی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا اتنی ہی لائیں جتنی مقدار میں اجازت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں