English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

را ئویاسر نے پی ٹی آئی حقیقی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

القمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر را ئویاسر نے الیکشن کمیشن میں اپنی جماعت پی ٹی آئی حقیقی رجسٹر کرانے کی درخواست دے دی ۔ 

رائو یاسر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ را ئویاسر نے تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنی جماعت کو رجسٹر کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دائر کردی ۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں رائو یاسر نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، جن نوجوانوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو یا تصاویر نہیں ان کی رہائی کیلئے کام کروں گا، نوجوان پاکستان تحریک انصاف حقیقی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے