ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد خاقان عباسی جس جماعت میں جائیں گے، ان کے ساتھ رہوں گا، مفتاح اسماعیل

کراچی:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کر دیا۔

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج ممبران کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر یا نومبر تک آئی ایم ایف نہیں آیا تو ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کافی تاخیر ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا نگراں سیٹ اپ میں کوئی آفر نہیں دی گئی ہے صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا تاہم اب اس پر خاموشی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں