English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا

القمر

اسلام آباد:پاکستان نے سری نگر میں جی 20 ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس منعقد کرنا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غداری ہے، مقامی آبادی کو یرغمال بنا کر اور ان کے حقوق اور آزادیوں سے انکار کر کے سیاحت اور ترقی کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جی 20 اجلاس کر کے بھارت نے ایک اور بین الاقوامی فورم پر سیاست کی ہے۔

 دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور عمان قابل تعریف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے