کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، اوپنر بیٹر محمد رضوان اور مایہ ناز بلے باز فخر زمان رواں برس فریضہ حج ادا کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے تینوں کھلاڑی اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اپنی والدہ کے ساتھ آئندہ ماہ جون کے دوسرے ہفتے میں حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ محمد رضوان اور فخر زمان بھی فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ رواں برس حج ادا کریں گے۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف اور افتخار احمد سمیت کچھ دیگر کرکٹرز بھی رواں برس حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔