ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی فراہم کردہ میزائل سسٹم روسی حملوں کو روکنے میں موثرثابت ہورہا ہے،یوکرینی صدر

کیف:یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم روسی میزائل حملوں کو روکنے میں موثرثابت ہور ہا ہے ۔

صدرزیلنسکی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کیف اوردیگراہداف پرروسی میزائل اورڈرون حملوں کامیابی سے دفاع کیا گیا۔پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم اپنے ہدف کو سو فیصد کامیابی سے نشانہ بناتے ہیں ۔یہ دفاعی نظام روسی حملوں کے خلاف آگے بڑھنے میں اہم کردارادا کرے گا۔ 

صدرزیلنسکی نے کہا کہ جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے میں بھی مدد ملے گی۔ یوکرینی افواج نے کہا کہ  روس کی جانب سے فائرکئے گئے گیارہ میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں