ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں سعودی نائب وزیر خارجہ کی شرکت

نائیجر:نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ان کی نمائندگی سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخیریجی نے کی۔

الخیریجی نے وفود کے سربراہوں کے ہمراہ دارالحکومت ابوجا میں نائیجیریا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر  انہوں نے نائیجیریا کے صدر اور حکومت کو خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام اور مبارکباد پیش کی۔ 

سعودی قیادت کی طرف سے برادر ملک نائیجیریا کی قیادت کے لیے بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں نائیجیریا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں