ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک ہو گئی۔

پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کا تعین کرنا شروع کر دیا۔

انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے 106 سوشل میڈیا اکانٹس بند کردیے گئے۔ منفی مہم کے حصہ بننے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں