English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ

القمر

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کا فوجی جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے،راکٹ کو شمالی فیونگان صوبے میں سوہائے سیٹلائٹ لانچنگ گراﺅنڈ سے مقامی وقت کے مطابق بدھ 31مئی کی صبح چھ بجکر 27منٹ پر لانچ کیا گیا، تاہم راکٹ نارمل پرواز کے دوران پہلے مرحلے کے الگ ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے دوران انجن میں غیر معمولی نقص کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اس حوالے سے پیانگ یانگ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیٹلائٹ لانچ میں سامنے آنے والے سنگین نقائص کی مکمل چھان بین اور ان پر قابو پانے کے لیے فوری سائنسی اور تکنیکی اقدامات کریں گے اور جلد از جلد دوسری لانچنگ شروع کی جائے گی،شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا یہ چھٹا تجربہ تھا جبکہ پہلا تجربہ 2016میں کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کے سیٹلائٹ تجربے کے وقت جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں سائرن بجائے گئے جبکہ جاپان میں وارننگ جاری کی گئی تھی،جاپان اور سیﺅل نے اس لانچنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، جس نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے کسی بھی تجربے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے