English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا،65امیدوار شریک

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ paکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورس میں 65امیدوار شرکت کر رہے ہیں،کورس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب ہونے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کیڈویلپمنٹ پینل آف امپائرزمیں شامل کرلیا جائے گا جو آنے والے سیزن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیمیچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے،لیول ٹوکورس میں شریک امپائرزکی عمرکی حد 45سال مقرر کی گئی ہے ،2016.17 کے بعدپہلاموقع ہوگا کہ امپائرز اس پینل میں شامل کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے