English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس

القمر

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کو عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ارباب طاہر نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔

شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جارہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی وکیل کو ہدایت کہ اب تک عدالت کیوں نہیں پیش کیا؟، کل تک جواب دیں۔شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ  درخواست نمٹا دیں ،جمعہ کو مرکزی کیس بھی ہے، آپ کے حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ، آپ نے ڈیتھ سیل سے نکالنے کا زبانی حکم دیا تھا تحریری دے دیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہمارے حکم کی تعمیل نہ کی گئی ہو؟ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے