کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبر داری کا اعلان کردہا۔
کوئٹہ مین پریس کانفرنس کر تے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئ کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،تمام اسٹیک ہولڈر ز ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے،بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔
ان کا مزہد کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔
