ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے شہر دنیپرو کے قریب دھماکے میں تین بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی

کیف: یوکرین کے شہردنیپرو کے قریب دھماکے میں تین بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ دیگرافراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی یوکرینی شہر دنیپرو کے قریب دھماکا دومنزلہ مکان میں ہوا۔ جس کے بعد ایمرجنسی سروسز سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا روسی میزائل حملے کے باعث ہوا۔ صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ایک بارپھرثابت کردیا کہ وہ ایک دہشت گرد ریاست ہے۔

تاہم یوکرینی فوجی حکام کی جانب سے میزائل حملے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ۔ دوسری جانب ماسکو نے شہری آبادی پرمیزائل حملے کی تردید کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں