English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کا نام فائنل کرلیا

القمر

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کون امیدوار ہوگا ؟، پیپلز پارٹی کے بعض رہنماں نے بلدیاتی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کا دعوی کردیا۔

پی پی رہنماں کاکے مطابق میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاون سے جمیل ضیا پیپلز پارٹی کے چیئرمین کیلئے امیدوار ہوں گے، صفورا ٹاون کے چیئرمین کیلئے راشد خاصخیلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گڈاپ ٹاون سے طارق بلوچ، کورنگی سے نعیم شیخ اور چنیسر ٹاون سے فرحان غنی چیئرمین ہوں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میئر کراچی کی نامزدگی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کی نامزدگی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں، مختلف عہدوں کیلئے متعدد کارکنان نے پارٹی کو درخواستیں دی تھیں جس پر تفیصلی مشاورت ہوئی تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے