English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی وزیرستان:  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید

القمر

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے لدھا میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

فوجی جوان کی شہادت کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے. ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے