ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ

 کراچی :یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصدکم ہے۔ 

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 257.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 297 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 297.2 ملین ڈالرتھا۔

 واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں