لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل سے رہا ہونے والے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی، جس کے بعد وہ زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے احتراز کیا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل سے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو رہا کردیا گیا تھا، جہاں جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔
