ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انا کا بُت دھڑام، پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمیں بوس ہو گیا ہے، پی ٹی آئی سے روح نکل گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بُت ہی باقی رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک شعر دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے ۔ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرور نے کہا تھا کہ کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں