English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ختم کرکے واپس بھجوانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: مقامی انتظامیہ نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ختم کرتے ہوئے واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف کمشنر آفس نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹی فکیشن واپس لیا جائے۔

مراسلے کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے فوج لگائی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش قرار دی ہے۔

واضح رہے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش فوج کو طلب کیا گیا تھا، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے