لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور متاثرین کو مالی مدد فراہم کی جائے۔
انھوں نے تمام مراکز میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
مختلف اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا اورپنجاب کے علاقوں میں اب تک 30افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔