ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا میئر کراچی ہی شہر کی روشنیاں بحال کر سکتا ہے، حسین محنتی

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا منتخب میئر ہی کراچی میں امن اور اس کی روشنیاں بحال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنے بیان میں حسین محنتی نے کہا کہ حکومتی پارٹی کے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے غیر آئینی وغیرجمہوری اقدامات افسوسناک ہیں، کراچی کے عوام نے سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی کو دیے ہیں جو کہ ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، اس لیے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی وصیت ونصیحت پر چلنے والی اور نہ ہی خاندانی موروثی جماعت ہے بلکہ حقیقی معنوں میں ایک جمہوری ودینی سیاسی اورجمہوری جماعت ہے۔جماعت اسلامی کوئی بھی غیر آئینی وغیر جمہوری راستہ اختیار نہیں کرے گی بلکہ آئین ودستور اور جمہوری روایات کے مطابق حکومت کے ہر تاخیری حربے کا مقابلہ کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کا مقدمہ لڑرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پورے سندھ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب کروائے جارہے ہیں جب کہ کراچی میں جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اکیلا ان کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہوا ہے ان شااللہ فتح حق کی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں